“وزیراعلیٰ کا نوجوانوں سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا”، لاہور کے 50 مقامات پر “سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔
وزیراعلی پنجاب نے شہر بھر میں مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹلتبدیلی کا آغاز کر دیاہے ، 50 سٹریٹجک پوزیشن والے ہاٹ سپاٹس کی تشکیل دی گئی ہے جن کے ذریعے شہری مختلف مقامات پر مفت انٹرنیٹ کا استعمال کر سکیں گے، جس کے لیے 50 سٹریٹجک پوزیشن والے ہاٹ سپاٹ کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ، شہری اب کلیدی تعلیمی اداروں، ہلچل سے بھرے بازاروں اور مشہور مقامات پر بلاتعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں، اپنے پسندیدہ مواد کو سٹریم کر سکتے ہیں، اور تیز رفتار انٹرنیٹ تک رسائی کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے ویب کو براؤز کر سکتے ہیں، انٹرنیٹ کی تیز رفتار سے رسائی اور مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان وزیر اعلیٰ مریم نواز کی بصیرت انگیز قیادت کا نمایاں ثبوت ہے۔
“وزیراعلیٰ کا نوجوانوں سے کیا ایک اور وعدہ پورا”
لاہور کے 50 مقامات پر “سی ایم مریم نواز فری وائی فائی” سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا pic.twitter.com/tInGrHuqBd
— PMLN (@pmln_org) April 25, 2024
مریم نواز کی پنجاب پولیس کی وردی ویڈیوز اور تصاویر:
دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پنجاب پولیس کی وردی میں ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں، ان کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ملبوس ویڈیوز اور تصاویر پر شوبز شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تھیں، جہاں سے انہیں دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔ مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد شوبز شخصیات سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر دلچسپ تبصرے کئے۔ ویڈیوز اور تصاویر میں مریم نواز کو لیڈیز پولیس اہلکاروں سے محبت سے ملتے، انہیں سلامی دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ لیکن بعض سیاسی مخالفین شخصیات کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی اور انہوں نے مریم نواز کی پنجاب پولیس کے یونیفارم میں ویڈیوز اور تصاویرپر شدید تنقید کی ۔
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر پی ٹی آئی کی تنقید
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ یہ ملک میں کیا ہورہا ہے، چیف منسٹر پنجاب پولیس وردی میں پریڈ میں آگئیں، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے،نہ کوئی پالیسی بیان،نہ مہنگائی پر کوئی بات۔ انہوںنے کہا کہ آج بجلی کا ریٹ 85 روپے یونٹ ہے ، گیس کا ریٹ چار گنا بڑھ گیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ 870 ارب روپے پٹرولیم لیوی کا معاہدہ سائن کیا ہوا ہے، سونے پر سہاگہ 100 ارب روپے مزید پٹرولیم لیوی کردیا ہے، یہ عوام کی جیب سے جائے گا۔ ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار نے قائد حزب اختلاف کے بیان پر سپیکر قومی اسمبلی سے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر مسلسل رولز آف بزنس کی خلاف ورزی کررہے ہیں، ان کا یہ استحاق نہیں کہ جب چا ہیں کھڑ ے ہوکر تقریر کرلیں، کسی پر بھی تنقید کرلیں، اپوزیشن لیڈر کھڑے ہوئے، آپ نے مائیک کھولا اور وہ شروع ہوگئے، ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
مریم نواز پر تنقید کرنیوالوں کو اللہ تعالیٰ صبر دے، عظمیٰ بخاری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کے پنجاب پولیس یونیفارم پہننے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کر رہا ہے جن کا لیڈر اپنی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو اللّٰہ تعالیٰ صبر دے، پوری دنیا میں سربراہان مملکت یونیفارم پہن کر اپنی فورسز کی عزت و تکریم میں اضافہ کرتے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ایک روایت ہےسابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے بھی اپنے دور حکومت میں یہی کیا تھا جس کو مریم نواز نے برقرار رکھا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اس عمل پر جلنے اور سڑنے کی ضرورت نہیں، مریم نواز نے پولیس کا یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں پولیس یونیفارم پہن کر شرکت کی۔