عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سستی، پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات سستی، پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان پیدا ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 1.86 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کم کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے۔عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بنا پر پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتوں میں 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے یکم سے 15 مئی 2024 کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 88 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 8 روپے 03 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

پٹرول پر پریمیم ریٹ کم ہو کر 9.60 ڈالر فی بیرل رہ گیا ہے اور ایچ ایس ڈی کے لئے 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔ حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی (پی ایل) وصول کر رہی ہے لیکن جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) صفر پر رکھا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے کا اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی سفارشات 30 اپریل 2024 کو فنانس ڈویژن کو پیش کرے گی۔ پیٹرول کی قیمت 293.94 روپے کے بجائے 289.06 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 290.38 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 283.01 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

مٹی کے تیل کی قیمت 193.08 روپے سے کم ہوکر 185.05 روپے فی لیٹر اور ایل ڈی او کی قیمت 174.34 روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 168.97 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔ 15 اپریل کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے گزشتہ پندرہ روزہ جائزے میں وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *