پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیدی

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو آسانی سے شکست دے کر سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی تباہ کن بالنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.1 اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔نیوزی لینڈ کا کوئی بھی بیٹر پاکستانی بولرز کے سامنے نہ ٹھہر سکا، مارک چیپمین 19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ کول میکونچی 15، فوکس کرافٹ 13، ٹم سائیفرٹ 12 رنز بنا سکے، جیکب ڈفی 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کا باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔

دوسری اننگ میں پاکستانی ٹیم نے 91 رنز کا ہدف 13ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 45 رنز جبکہ محمدعرفان نے 18 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔صائم ایوب 4, عثمان خان 7 جبکہ کپتان بابر اعظم 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لسٹر ، سودھی اور بریسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف 5میچز پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے 1-0سے برتری حاصل کر لی ہے، یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جاسکا ،میچ پہلی اننگ کی محض دو گیندوں کے بعد میچ روکنا پڑگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *