خیبر پختونخواہ، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،21افراد جاں بحق،32 زخمی، درجنوں گھر تباہ

خیبر پختونخواہ، طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی،21افراد جاں بحق،32 زخمی، درجنوں گھر تباہ

خیبر پختونخوامیں مسلسل 4 دن سے جاری طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ، 21افراد جاں بحق جبکہ 32 افراد زخمی اور 58 گھر مکمل تباہ ہو گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخواہ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کردیں ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں 4روز کے دوران 21افراد جاں بحق جبکہ 32زخمی ہوئے ہیں۔ جان بحق افراد میں 9 بچے 9مرد اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 5خواتین ، 23 مرد اور 4 بچے شامل ہیں۔اس کے علاوہ صوبہ میں 58گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور 286گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 330سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق تیز بارش کے باعث جانی و مالی حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع خیبر، دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مھمند، مالاکنڈ، کرک، ٹانک، مردان، پشاور، چارسدہ، بونیر، ہنگو، بٹگرام، بنوں، شمالی وزیرستان، کوہاٹ اور اورکزئی میں رونما ہوئے ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو متاثرہ خاندان کو فوری طور پر امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلی کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ افراد کے لواحقین کو امدادی چیک اور امدادی سامان بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع سوات، پشاور اور مہمند کے متاثرین کے لیے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ، جس میں ہر اضلاع کو امدادی سامان میں 200 خیمے، 100 کچن سیٹ، 200 کمبل، 100 ہاجین کیٹس، 100 چٹائیاں، 200 مچھر دانیاں، 200 میٹریسس، اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق لوئر چترال کے متاثرین کے لئے بھی پی ڈی ایم اے کے ؤییر ہاوس سے 200 خیمے روانہ کر دئیے گئے ہیں ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو اضلاع میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہدایت کی گئی ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع میں بند سٹرکوں کو فوری ٹریفک کے لئے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں تمام تر وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری ہیں۔ جبکہ پی ڈی ایم اے، تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اور امدادی اداروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *