آزاد کشمیر میں بھی بارشوں سے تباہی،قیمتی جانی نقصان ہوگیا

آزاد کشمیر میں بھی بارشوں سے تباہی،قیمتی جانی نقصان ہوگیا

آزاد جموں وکشمیر میں بھی شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 5شدید زخمی ہوگئے۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری بارشوں سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ، ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 6 رہائشی گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے جبکہ 17 کو جزوی نقصان پہنچا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے لوہار گلی ایبٹ آباد شاہراہ عام ٹریفک کیلئے بند ہو کر رہ گئی۔ ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے وادی نیلم کی مرکزی شاہراہ شیخ بیلہ کے مقام سے بند ہے، بالائی علاقوں کی شاہراؤں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، شہری اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونیوالا جانی و مالی نقصان
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے گزشتہ 3روز کے دوران خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں کے باعث جانی اور مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے نے رپورٹ میں بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پچھلے 3روز میں تیز بارش کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والے افراد میں 4 بچے، 3 مرد اور ایک خاتون شامل ہے، اس کے علاوہ 4 خواتین، 6 مرد اور 2 بچے زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق کئی اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے 85 مکانات کو نقصان ہوا جس میں 15 گھروں کو مکمل، 70 کو جزوی نقصان پہنچا۔بارش کے باعث جانی اور مالی حادثات دیر اپر و لوئر، چترال لوئر، سوات، باجوڑ، شانگلہ، مانسہرہ، مہمند اور مالاکنڈ میں رونما ہوئے۔پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ چترال لوئر میں کئی بند شاہراہوں کو عام ٹریفک کےلئے کھول دیا گیا، مزید بند سڑکوں پر فوری ٹریفک بحال کرنے کےلئے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *