ٹی ٹی پی کی پولیس اہلکاروں کا اغواء کرنے کی منصوبہ بندی

ٹی ٹی پی کی پولیس اہلکاروں کا اغواء کرنے کی منصوبہ بندی

کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے سکیورٹی فورسز اور خیبر پختونخوا پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اورانکے خاندان والوں کو اغوا کرنے کا پلان مرتب کر لیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے کاونٹر ٹیر رازم ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل آئی جی ،صوبہ بھر کے ڈی پی اوز ،سی سی پی او پشاور کو الرٹ رہنے کےلیے ہدایات جاری کر دی ہے جس کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو اغوا کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ آئی جی پولیس نے صوبہ بھر کی پولیس اور سکیورٹی فورسز کوخبردار کیا کہ پولیس اہلکار اور سکیورٹی فورسز نے اپنے خاندان کے مقام ،نقل حرکت کی تفصیلات ،تصاویر اور دیگر معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس کی ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی ٹیمیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے نگرانی کر رہی ہیں ۔آئی جی پولیس خیبر پختو نخوا نے سختی سے تمام پولیس کے افسران اورماتحت اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ جنہوں نے اپنی شناخت، تفصیلات دکھاتے ہوئے اپنی تصاویرسوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں انکو فوری ہٹا دیں۔

کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کیلئے سکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار اپنی تصاویر سوشل میڈیا بشمول واٹس ایپ پر اپ لوڈ نہ کریں۔ خاندانوں کے مقامات، نقل و حمل اور موجودہ تفصیلات کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول واٹس ایپ پر شیئر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *