کوئٹہ، اپوزیشن کی 6 جماعتوں کے اتحاد نے’’تحفظِ آئین‘‘کے نام سے حکومت کے خلاف تحریک کا اعلان کیا۔
کوئٹہ میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت کے خلاف “تحفظِ آئین” کی تشکیل دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گرینڈ الائنس میں 6 سیاسی جماعتوں میں پی ٹی آئی، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جماعت اسلامی، بلوچستان نیشنل پارٹی، سنی تحریک، اور مجلس وحدت المسلمین شامل ہیں، جو حکومت کے خلاف مشترکہ مؤقف کے لیے گرینڈ الائنس بنایا ہے۔ اجلاس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، عمر ایوب اور لیاقت بلوچ نے مشترکہ کانفرنس کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم ایک ملک دو قوانین کا نظام ختم کرنا چاہتے ہیں۔
تحفظِ آئین کے سربراہ کے طور پر محمود خان اچکزئی کا نامزدکیا گیا ہے ، عمر ایوب نے بلوچستان میں دو بڑے جلسوں کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ آئین کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ گزشتہ رات کے اہم اجلاس کے بعد آج 6 جماعتی اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پشین میں تحریکِ تحفظِ آئین کے تحت جلسہ منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، ڈاکٹر عطا الرحمن، علامہ ناصر عباس، محمود خان اچکزئی، اختر مینگل سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔