برطانیہ نے پاکستان کو سفر کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

برطانیہ نے پاکستان کو سفر کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا

برطانیہ نے اپنے شہریوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی، 24ممالک سفر کیلئے انتہائی خطرناک قرار۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کے لئے 24 ممالک کو انتہائی خطرناک قرار دیا۔برطانیہ نے اسرائیل کو سفری لحاظ سے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ان ممالک میں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے روس، سوڈان، بیلاروس یوکرین، ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطین کو بھی سفر کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اس طرح ایسے ممالک کی تعداد اب 24 ہوگئی ہے۔ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، وسطی افریقی جمہوریہ، عراق، نائجر، صومالیہ، ، شام، ہیٹی، افغانستان، برکینا فاسو، چاڈلبنان، لیبیا، مالی، شمالی کوریا، صومالی لینڈ، جنوبی سوڈانوینزویلا اور یمن پہلے ہی شامل تھے۔ برطانوی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے ان ممالک کو جرائم، جنگ، دہشت گردی، بیماری، شدید موسم، قدرتی آفات اور سیاحوں کو لاحق ممکنہ خطرات کی بنیاد پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ فہرست کا مقصد بیرون ملک جانے کے خواہش مند برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

روس نے بھی اپنے شہریوں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
مشرق وسطیٰ میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر روس نے اپنے باشندوں کو ٹریول ایڈوائزی جاری کردی۔ ٹریول ایڈوائزری میں مشرق وسطیٰ، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی باشندے مشرق وسطی کے علاقوں، خاص طور پر اسرائیل، لبنان اور فلسطینی علاقوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *