محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 14اپریل تک بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہونے کے بعد آج سے 20 اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کا سسٹم داخل ہونے کے بعد کوئٹہ میں گزشتہ روز گرد آلود تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کا یہ سلسلہ 14 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مری، گلیات، راولپنڈی اور سیالکوٹ سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ریتلا طوفان
افغانستان کے سرحدی ریگستان سے اٹھنے والا ریتلا طوفان پاکستانی علاقوں میں داخل ہو گیا۔بلوچستان کے شمال بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقے غیر معمولی طوفان کے زیرِاثرآ گئے، چمن، قلعہ عبد اللّٰہ، پشین، گلستان، جنگل پیر علیزئی، سرانان میں ریت کا طوفان جاری ہے۔بتایاگیا ہے کہ طوفانی ہواؤں کی رفتار 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہو گئے ہیں، کئی علاقوں میں درخت اکھڑ گئے، کچی دیواریں اور سولر پینلز گر گئے۔لیویز کنٹرول روم کے مطابق ریت کے طوفان کے بعد چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، طوفان کے باعث کسی علاقے سے تاحال نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *