فواد چوہدری رہا، اعظم سواتی کی ضمانت منظور

فواد چوہدری رہا، اعظم سواتی کی ضمانت منظور

عدالت نے تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا جبکہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے پر سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کر لی گئی ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی فواد چوہدری کی22 مقدمات میں 3 ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔ عدالت نے فواد چوہدری کو 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کا حکم دیا تھا۔

سابق رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری اڈیالہ جیل سے رہاہونے کے بعد اپنے گھر پہنچ گئےہیں۔ گھر پہنچنے پر بیٹیاں والد سے لپٹ کر رو جذباتی ہو گئیں ، جبکہ حبا چوہدری نے ایک اور سیلفی بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ خیال رہے کہ جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں فوادچوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔

دوسری جانب ایف آئی اے کے 2 مقدمات کے معاملے پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا،  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کرلی ہے۔ یاد رہے کہ رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا تھا ، عدالت نے انہیں مسلسل غیر حاضرہونے پر اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ جاری کر دیے تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *