پاکستان میں موبائل فون مینو فیکچر کرنے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400روپے سے لے کے 10ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہیں
موبائل فون مارکیٹ ذرائع نے قیمتوں میں کمی کی تصدیق ہے کہ تمام کمپنیوں کی جانب سے نہ صرف اسمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی ایک سو سے 5 سو روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کی وجہ موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو نا بتائی جا رہی جبکہ ملک میں موبائل فون زیادہ تعداد میں مینوفیکچرکیے جا رہے ہیں۔
موبائل فون کمپنیوں کے حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قیمتوں میں نمایاں کمی سے موبائل مارکیٹ میں استحکام لانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔