ضلعی چیئرمین عبدالودود سنجرانی نے کہا ہے کہ چاغی کے عوام نے غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
بی وائی سی کے ناکام جلسوں پر ضلعی چیئرمین عبدالودود سنجرانی کا بیان سامنے آیا ہے، اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں چاغی کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آج 25 جنوری کو چاغی کے عوام نے غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔