عمران خان نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں:فواد چودھری

عمران خان نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں:فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اپوزیشن کو تجویز دی ہے کہ اس وقت بڑا الائنس بنانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے اہم فیصلے کئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کے اعتبار سے بانی پاکستان تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی اور محمود خان اچکزئی کو کہا ہےکہ آئندہ اگر حکومت کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہیں تو اس میں شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی نے اسد قیصر کے ذمے لگا دیا ہے کہ وہ اب پارٹی کو لیڈ کریں گے ،اسد قیصر کو اپوزیشن الائنس کے حوالے سے بڑا الائنس بنانا چاہیے، اس حوالے سے ملاقاتوں کو بانی نے سراہا ہے اس الائنس کو آگے بڑھانے پر بانی تحریک انصاف کی توجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چاغی کے عوام نے غیر ملکی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے، عبدالودود سنجرانی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *