پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے خوشخبری ، قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

پرائز  بانڈز رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر، کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے حال ہی میں جنوری کے لیے 750 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیشنل سیونگز ڈویژن نے 1500 اور 100 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی آئندہ قرعہ اندازی کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

750 روپے مالیت کی 101 ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (بینک) کراچی میں ہو چکی ہے۔

تقریب کی صدارت کراچی میں نیشنل سیونگز کے سابق جوائنٹ ڈائریکٹر جاوید شیخ نے کی، سرکاری اعلان کے مطابق بانڈ نمبر 271541 رکھنے والے کو 15 لاکھ روپے کا پہلا انعام دیا گیا،  بانڈ نمبر 317904، 496553 اور 800663 رکھنے والوں نے 5 لاکھ روپے مالیت کے بالترتیب 3 انعامات جیتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

نیشنل سیونگز ڈویژن نے آئندہ پرائزبانڈز کی قرعہ اندازی کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

اگلی قرعہ اندازی 17 فروری کو ہوگی جس میں بالترتیب 1500 روپے اور 100 روپے کے بانڈز شامل ہوں گے جو بالترتیب ملتان اور راولپنڈی میں ہو گی ۔

حکومتی پالیسی کے مطابق انعامی رقم حاصل کرنے والوں پر ٹیکس فائلرز کے لیے انعامی رقم کا 15 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 30 فیصد رکھا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *