ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے ٹی 20 فارمیٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔

ارشدیپ سنگھ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا نیا پرومو ریلیز کردیا

2022 میں بھارت کیلئے ٹی 20 ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ نے 61 ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز سپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *