پاکستان پوسٹ کو عالمی معیارکی کوریئرکمپنی بنانےکا ہدف مقرر کر دیا گیا

پاکستان پوسٹ کو عالمی معیارکی کوریئرکمپنی بنانےکا ہدف مقرر کر دیا گیا

وفاقی وزیرمواصلات و نجکاری علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےاور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمواصلات ونجکاری علیم خان نے پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک اور 30 جون 2025 تک ریونیو 14 ارب روپے تک بڑھانے کے حوالے سے اہم اہداف مقرر کیئے ہیں ۔ وفاقی وزیر مواصلات ونجکاری علیم خان کی زیرصدارت پاکستان پوسٹ کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میںعلیم خان نےکا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کے بہتربزنس ماڈل سے چند ماہ میں مثبت تبدیلی نظرآنے لگی ہے، ہمیں کفایت شعاری کے ساتھ غیرضروری اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔

وزیرمواصلات نے پاکستان پوسٹ کو 30 جون تک ریونیو 14 ارب تک بڑھانےکا ٹاسک دیا اور پاکستان پوسٹ کو عالمی معیار کی کوریئر کمپنی بنانےکا ٹاسک بھی دے دیا گیا ہے۔

پاکستان پوسٹ کے حکام نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان پوسٹ نےگزشتہ سال کے مقابلے 23.5 فیصد زائد محصولات حاصل کیے ہیں، پاکستان پوسٹ نے1.4 ارب روپے مالیت کے نئےکاروبار بڑھانے کے اقدامات لیے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اخراجات میں کمی کے اقدامات سے رواں مالی سال 2.4 ارب روپےکی بچت ہوگی، بقایاجات کی وصولی اور پوسٹ آفس کی بلڈنگز کو کرائے پر دینے سے محصولات میں اضافہ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *