پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

 پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان  سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کا آج دن 2 بجے تک عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما اسد قیصر نے کہا تھا کہ ہم طعنہ نہیں دینا چاہتے لیکن ان کو دیکھنا چاہیے کہ کمٹمنٹ کیوں پوری نہیں ہوئی۔

اسد قیصر نے کہا تھا کہ بہت بڑا سوال یہ ہے کہ پی ٹی آئی کمیٹی کی بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کیوں نہ ہو سکی۔

انہوں نے کہا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مذاکرات میں سنجیدگی ہو تو لیڈرشپ کا ان پٹ ضروری ہے، ن لیگ کو چاہیے کہ اپنا واضح مؤقف بیان کرے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *