پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کردیا

پاکستان میں انٹرنیٹ سست ، واٹس ایپ نے سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کردیا

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ سے عالمی کمپنیوں نے اپنے مختلف آپریشنز ملک سے باہر منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔

پی ٹی اے دستاویز کے مطابق انٹرنیٹ کی حالیہ بندش کی وجہ سے واٹس ایپ نے اپنا سیشن سرور رؤٹنگ ملک سے باہر منتقل کر دیا ہے، واٹس ایپ کے سی ڈی این کی بیرون ملک منتقلی کے باعث صارفین کی سروس متاثر ہوئی۔

سیشن سرور رؤٹنگ باہر منتقلی کی وجہ سے واٹس ایپ صارفین کو رابطے کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جانب  پی ٹی اے نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ملک میں فکسڈ لائن، موبائل نیٹ ورکس پر انٹرنیٹ بہتر ہو گیا ہے، گزشتہ ایک ماہ میں فکسڈ لائن انٹرنیٹ 2 درجے بہتر ہوا، جب کہ فکسڈ لائن انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں پاکستان 139 ویں نمبر پر ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق پاکستان میں موبائل نیٹ ورک 3 درجے بہتر ہوا ہے، جس میں عالمی سطح پر پاکستان کی رینکنگ 97 نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے

واضح رہے کہ انٹرنیٹ میں سست روی کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر لی ہیں، ٹیلی کام آپریٹرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف مسائل کی نشان دہی کی ،  تاہم پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال نے بینڈوتھ پر اضافی بوجھ ڈالا، انٹرنیٹ طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق وی پی اینز کے بڑھتے ہوئے استعمال سے مقامی سی ڈی اینز کو نظرانداز کیا جا رہا ہے، پاکستان میں 70 فیصد انٹرنیٹ سی ڈی اینز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے، وی پی این سی ڈی اینز کو بائی پاس کرکے ٹریفک کو انٹرنیشنل سرور پر منتقل کردیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *