اسلام آباد: پنجاب حکومت نے فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ قیدیوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ قیدیوں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔ اڈیالہ جیل میں 28 قیدیوں کو منتقل کیا گیا، جہاں جیل قوانین کے مطابق ان کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ بھی کیا گیا اور انہیں تین وقت کا کھانا، بستر اور کمبل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب حکومت کی اڈیالہ جیل میں سزیافتہ قیدیوں سے رپورٹ نجی ٹی وی چینل نے جاری کردی ہے۔