پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہو گئی پہلی بار 100انڈیکس 573 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
ٓآج صبح کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ 100 انڈیکس 573 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 68 ہزار 329 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گئی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ دوسری جانب دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 4پیسے سستا ہونےکے بعد 277 روپے 88پیسےپر آگیاہے۔