وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ و تحقیق کا قلمدان بھی سنبھال لیا

وفاقی وزیررانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ و تحقیق کا قلمدان بھی سنبھال لیا

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے غذائی تحفظ و تحقیق کا اضافی قلمدان بھی سنبھال لیا۔

وفاقی وزیر رانا تنویر کا وزارت آمد پر سیکرٹری نیشنل فوڈسکیورٹی کیپٹن (ر) محمد آصف اور دیگر سینئر افسران کی جانب سے خیر خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پرراناتنویر حسین کو وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے امور بارے بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،اس کی ترقی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت زرعی شعبے کی ترقی اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے پر عزم ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز 5 وفاقی وزراءکو  مختلف وزارتوں کے اضافی ذمہ داریاں سونپی جبکہ 3 نئے کوآرڈینیٹر تعینات کیا، کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کو وزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان سونپا، جبکہ وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو وزارت مواصلات کی بھی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔

وفاقی وزیر صنعت و پیدوار رانا تنویر حسین کو وزارت غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال کو وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اضافی قلمدان دیا گیا، وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کو وزارت آبی وسائل کا اضافی قلمدان سونپا گیا ۔

اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تین نئے کوآرڈینیٹر مقرر کیے ہیں ، رانا احسان افضل، رومینہ خورشید عالم ماحولیاتی تبدیلی اور شبیر احمد عثمانی امور کشمیر و گلگت بلتستان وزارت کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *