چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا بیٹری نظام تیار کر لیا ہے جس کے ذریعے سے انسانی جسم میں بلا تعطل بجلی بنائی جاسکے گی۔
چین کی ٹیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے بنایا جانے والا ڈیزائن صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتا ہے۔ گزشتہ برسوں میں جسم میں نصب ہونے والی بیٹریوں اور برقی آلات نے صحت کے شعبے کو بدل کر دکھ دیا ہے۔لیکن یہ بیٹریاں اکثر کمزور ہو جاتی ہیں اور ان کو بدلنے کی ضرورت پیش آجاتی ہے اور اب تک اس کا واحد حل خطرناک سرجری ہی ہے
البتہ یہ تازہ ترین ایجاد میڈیکل ٹیکنالوجی میں نصب کی جانے والی بیٹریوں کے ارتقاء کے طور پر دیکھی جارہی ہے جو جسم کی آکسیجن کی سپلائی پر چلتی ہے۔ٹیم میں شامل ایک پروفیسر شیعینگ لائیو کے مطابق آکسیجن کا استعمال لا محدود بیٹری کے لیے ایک بہت واضح ذریعہ تھا۔