9 مئی کے مقدمات ، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

9 مئی کے مقدمات ،  سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی عمران خان 9 مئی کے مقدمات میں بریت کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سربراہ تحریک انصاف کے خلاف تھانا کھنہ میں درج 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سابق چیئرمین پی ٹی کے وکیل نعیم پنجوتھا پیش ہوئے اور عمران خان کی بریت کی درخواست دائر کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال نے استفسار کرتے ہو ئے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف مقدمہ کا چالان جمع ہو گیا ہے، ان پر کتنے کیسز رہتے ہیں؟۔

سینیٹ انتخابات، حکومتی اتحاد نے اسلام آباد کی 2اور سندھ کی 11نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، فیصل واوڈا بطور آزاد اُمیدوار کامیاب

اس پر نعیم پنجوتھا نے کہا عمران خان کی توشہ خانہ کی سزا معطل ہو چکی، عدت میں نکاح، سائفر کیس میں سزائیں ابھی باقی ہیں جبکہ 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت کرانی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 مئی کو دلائل طلب کر لیے۔

دوسری جانب سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کیس میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سرگودھا جیل منتقل کر دیا ، عدالت نے آئندہ سماعت کےلیے 16 اپریل کی تاریخ مقرر کر دی۔

امریکی مسلم کمیونٹی نے صدر جوبائیڈن کی افطار پارٹی کا بائیکاٹ کر دیا

پولیس نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے 30 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔خیال رہے کہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والے ہنگامہ آرائی کے کیس میں گرفتار ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *