انڈس موٹرز کمپنی کا پاکستان میں عارضی طور پر پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ

انڈس موٹرز کمپنی کا پاکستان میں عارضی طور پر پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی کمپنی انڈس موٹرز کمپنی (IMC) نے 18 نومبر سے 20 نومبر 2024 تک پیداوار کو عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی انڈس موٹرز نے پاکستان میں عارضی طور پر پراڈکشن پلانٹ بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈس موٹرز کے مطابق کمپنی کو پاکستان میں ضروری خام مال اور دیگر سامان کی کمی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے جس کیوجہ سے عارضی طور پر 18 نومبر سے 20 نومبر تک انڈس موٹرز کا پراڈکشن پلانٹ بند کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج میں دائر کردہ ایک بیان میں، IMC نے سپلائی چین میں جاری رکاوٹوں سے درپیش چیلنجوں بارے آگاہی دی اور اسٹاک ایکسچینج کو پراڈکشن پلانٹ کے بند ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

کمپنی نے وضاحت کی کہ ضروری پرزہ جات کو سورس کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، جس سے پیداوار کی سطح کو برقرار رکھنے کی صلاحیت پر براہ راست اثر پڑتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *