حکومت کی مشکلات میں اضافہ : کسان اتحاد کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

حکومت کی مشکلات میں اضافہ : کسان اتحاد کا پھر سڑکوں پر آنے کا اعلان

پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں ایک بار پھر بھر پور احتجاج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھرکا کہنا تھا کہ زرعی ٹیکس کے خلاف اگلے ماہ یعنی دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنظیمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج اپنے مطالبات کے لیے ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں کی آمد کیساتھ ہی سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی دی گئی

ہم کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت شامل ہی نہیں حالانکہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقدامات سودمند، آئی ایم ایف حیران ہے کہ 14 ماہ میں معیشت کیسے سنبھل گئی : وزیر خزانہ

خالد محمود کھوکھر کا مزیدکہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت میں 30فیصد تک کمی ہونے کا واضح امکان ہے ، گزشتہ برس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گندم کی قیمت نہ ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *