پنجاب میں سموگ : سکولز، کمرشل مارکیٹس اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع

پنجاب میں سموگ : سکولز، کمرشل مارکیٹس اور تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع

پنجاب حکومت نے سموگ کے پیش نظر سکولوں ، کمرشل مارکیٹوں اور پارکس سمیت تفریحی مقامات پر پابندیوں میں توسیع کردی، محکمہ تحفظ ماحولیات نے تینوں سیکٹرز میں پابندیوں کی توسیع کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ لاہور اور ملتان میں تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں ، کالجز اور سکولز 24 نومبر تک بند رہیں گے، تمام تر آؤٹ ڈور سرگرمیاں جن میں کھیل،نمائش اور فیسٹیولز پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی تاہم نماز جنازہ پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان اور لاہور میں تعمیرتی سرگرموبں پر مکمل بین 24 نومبر تک ہوگا ، فرنس آئل اور اینٹوں کے بھٹوں پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی ، ضلع لاہور میں فائر ورکس پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کیلئے ہے،اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں: اسد قیصر

سرکلر کے مطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں نجی اور سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملہ کم کرنے کی پابندی میں 31 جنوری تک توسیع کردی گئی ، ملتان اور لاہور میں آوٹ ڈور ڈائننگ میں شام چار بجے کے بعد پابندی ہوگی، تمام ریسٹورنٹس کو رات 8 بجے تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔

محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملتان اور لاہور میں ہیوی وہیکلز کے داخلے پر بھی 24 نومبر تک پابندی ہوگی ، تمام مارکیٹیں، دکانیں اور شاپنگ مالز رات آٹھ بجے بند کرنا ہوں گے، پنجاب کے دیگر سولہ اضلاع میں تعلیمی اداروں اور پارکوں میں عوام کے داخلے پر چوبیس نومبر تک پابندی ہوگی جبکہ ضلع مری تمام تر پابندیوں سے مستثنیٰ ہوگا ۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہے سموگ کے پیش نظر ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے 24 نومبر تک بند رہیں گے یا آن لائن کلاسز ہوں گی، پارکس، چڑیا گھر، تاریخی مقامات ، پلے لینڈز اور عجائب گھر 24 نومبر تک بند رہیں گے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *