عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں، حکمرانوں کو پرواہ نہیں :شیخ رشید

عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں، حکمرانوں کو پرواہ نہیں :شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر اورعوامی مسلم لیگ کے سر برا ہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عوام مہنگائی سے مر رہے ہیں ، حکمرانوں کوپرواہ نہیں،24 نومبر کے پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر میں کچھ بھی نہیں کہہ سکتا، اصل مسائل کی طرف آئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے اوپر 14 مقدمات درج ہیں، اسلام آباد میں ایک مقدمے میں کل بری ہوا ہوں، میرے اوپر راولپنڈی میں 14 مقدمات بنائے گئے سب میں پیش ہو رہا ہوں ۔

پُر امید ہوں سارےمقدمات میں سرخرو ہوں گا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کی کال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ صرف عمران خان کی دوستی ہے، اس کے ساتھ میں کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور ہمیشہ کھڑا رہوں گا، 24 نومبر کے احتجاج بارے پاکستان تحریک انصاف سے پوچھیں، مجھ سے اس حوالے سے سوا ل نہ کریں ۔

شیخ رشید کا مزیدکہنا تھا کہ حکمران آئی ایم ایف کے شکنجے میں ہیں، انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ(آئی ایم ایف ) کی وجہ سے جو غریب عوام پر عذاب نازل ہوگا وہ دیکھنا پڑے گا، حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی ان دونوں سیاسی جماعتوں نفرت کرتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:74 فیصد نوجوان پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں:آئی پی ایس او ایس

اب انہوں نے یہ خود کہنا شروع کر دیا ہے کہ جہاں بھی جاتے ہیں انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں، جن لوگوں نے ان سے کام لینا تھا لے لیا اب ان کی ملک کو ضرورت نہیں ۔ اب گولی اندر اور چوہا جالندھر ہوگیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے قومی حکومت وجود میں آ جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *