74 فیصد نوجوان پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں:آئی پی ایس او ایس

74 فیصد نوجوان پاکستان میں رہنا چاہتے ہیں:آئی پی ایس او ایس

آئی پی ایس او ایس سروے کے مطابق پاکستان کے 74 فیصدنوجوان اپنے ملک میں رہنا چاہتے ہیں، پاکستانی نوجوان اپنے وطن میں رہ کر بہتر زندگی گزارنے کے خواہش مند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایس او ایس کی جانب سے جاری کرد ہ سروے میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت یورپ یا امریکا منتقل ہونے کےبجائے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ( یواے ای) میں کام کرنے کی خوا ہش مند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:24 نومبر کا احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہوگئیں

2015 میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بیرون ملک نقل مکانی کی تھی ، آئی پی ایس او ایس کا کہنا ہے کہ 2024 میں حکومتی پالیسیوں کے باعث اس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری

معاشی ماہرین کے مطابق بیرون ملک نقل مکانی کے بجائے اپنے ملک میں قیام کی خواہش معاشی استحکام کو ظاہر کرتی ہے، سروے کے اعداد و شمار پاکستان کے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *