ہونڈا سٹی پاکستانی آٹو مارکیٹ میں ایک ممتاز مقام رکھتی ہے، کیونکہ یہ اپنی آرام دہ ڈرائیو اور بہترین کارکردگی کی بدولت خریداروں میں بے حد مقبول ہے۔
ہونڈا سٹی کی نئی جنریشن کا بیرونی ڈیزائن بہت دلکش ہے، جس میں جدید فیچرز جیسے پُش بٹن اسٹارٹ، کی لیس انٹری اور خودکار درجہ حرارت کنٹرول شامل ہیں۔ اس میں جدید LED ہیڈلائٹس، LED ٹیل لائٹس اور جدید ملٹی میڈیا سسٹم بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ہونڈا سٹی 1.5 لیٹر i-VTEC انجن سے لیس ہے، جو طاقت اور فیول ایفیشیئنسی کا بہترین امتزاج پیش کرتا ہے، جسے شہری اور طویل سفر دونوں کے لیے موزوں بنایا گیا ہے۔ اس میں ایئر بیگز، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) اور وہیکل اسٹیبلیٹی اسسٹ (VSA) جیسے حفاظتی فیچرز بھی شامل ہیں، جو سڑک پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بناتے ہیں۔
ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی قیمت:
ہونڈا سٹی 1.5LS CVT کی قیمت نومبر 2024 تک پاکستان میں 5,439,000 روپے ہے، جو کسی تبدیلی کے بغیر مقرر کی گئی ہے۔
ہونڈا سٹی 1.5 CVT کے لیے پانچ سالہ قسطوں کا پلان
میزان بینک پاکستان میں ہونڈا سٹی 1.5 CVT کے لیے ایک آسان پانچ سالہ قسطوں کا پلان پیش کر رہا ہے۔ اس پلان میں 30% سیکیورٹی ڈپازٹ، 5% ریزیڈیول ویلیو اور پروسیسنگ فیس شامل ہے۔ خریدار کو پیشگی ادائیگی کے طور پر 1,634,800 روپے ادا کرنے ہوں گے، جبکہ ماہانہ قسط 60 مہینوں کے لیے 110,442 روپے رکھی گئی ہے۔