Skip to content
سونا 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے تولہ ہو گیا
ملک بھر میں سونا معمولی سستا ہوگیا، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہو گئی۔
اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے ہو گئی۔گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
10 گرام سونے کی قیمت 258 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 29 ہزار 252 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا نرخ 3 ڈالر فی اونس کم ہو گیا جس کے بعدسونا 2562 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ کم ہو کر 2 ہزار 562 ڈالرز فی اونس ہے۔