پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
تفصیلات کے مطابق انتقال کے وقت وہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل دوپہر دو بجے پشاور کے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔الیاس احمد بلور مسلسل چوتھی بار پاکستان کی دو ایوانی پارلیمان کے ایوان بالا میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
مرحوم الیاس بلور اے این پی کے شہید رہنما بشیر احمد بلور کے بھائی تھے اور غلام احمد بلور نے حال ہی میں پشاور میں اپنے آخری تین انتخابات ہارنے کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی۔