پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے 24 نومبر احتجاج کی مخالفت کیوں کی؟

پی ٹی آئی کے متعدد رہنماوں نے 24 نومبر احتجاج کی مخالفت کیوں کی؟

پشاور: پی ٹی آئی کے متعدد رہنما 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کے حق میں نہیں ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق انتہائی کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ورکرز باہر نکالنا ان کیلئے مشکل ٹاسک ہے۔ رہنماؤں کی خواہش تھی کہ احتجاج کی کال دسمبر میں دی جاتی تو تیاری کا وقت ملتا۔اب وقت کم اورمشاورت کیلئے رہنماووں کو اکٹھا کرنا صوبائی قیادت کیلئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رہنماوں کیلئے گھر گھر جاکر ورکرز کو موبلائز کرنا، مہم چلانا مشکل ہونے کے والے احتجاج کیلئے دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینا بھی آسان نہیں ہے۔ بانی پی ٹی ائی کی کال دینے پر اب رہنماؤں کو مجبوراً تیاریاں کرنی ہوگی۔ اس بار ہر حلقے سے جو ٹارگٹ دیا گیا ہے وہ بھی کافی زیادہ ہے۔ورکرز کی کم تعداد میں نکلنا کئی مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

احتجاج کو کامیاب بنانے اور مسائل سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ ورکرز کو باہر نکالنا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *