وہ ملک جس نے اپنے شہریوں پر ڈالرز کی برسات کرنے کا اعلان کر دیا

وہ ملک جس نے اپنے شہریوں پر ڈالرز کی برسات کرنے کا اعلان کر دیا

کچھ ممالک اپنے شہریوں کو مفت سہولتیں فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ فائدہ اٹھا سکیں، لیکن ایک ملک نے اپنے شہریوں کو بڑی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی امریکی ملک گیانا نے اپنی خام تیل کی آمدنی کو عوام میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیانا نے اپنے بالغ شہریوں کو 478 امریکی ڈالرز (تقریباً 1 لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے) دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم گیانا کے 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے افرادکیلئے بڑی خوشخبری

اور انہیں رقم حاصل کرنے کے لیے اپنا پاسپورٹ یا قومی شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ گیانا کے وہ شہری جو بیرون ملک مقیم ہیں، انہیں یہ رقم لینے کے لیے اپنے وطن واپس آنا پڑے گا۔یہ فیصلہ گیانا کے صدر عرفان علی نے کیا، جنہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں لاکھوں شہریوں نے ان سے اور ان کی کابینہ کے اراکین سے رابطہ کیا اور اس اقدام کی حمایت کی۔

اس سے پہلےگیانا حکومت نے ہر گھرانے کو 2 لاکھ گیانیز ڈالرز دینے کا اعلان کیا تھا، مگر کچھ شہریوں کی شکایات پر اس میں تبدیلی کی گئی۔ ان شہریوں کا کہنا تھا کہ نوجوان افراد جو ابھی تک خاندان نہیں بنا سکے، وہ اس امداد سے فائدہ نہیں اٹھا پائیں گے۔ گیانا کی کل آبادی 8 لاکھ ہے، اور اس رقم کو 4 لاکھ شہریوں میں تقسیم کرنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *