ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد اثاثوں میں بڑا اضافہ

ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن میں کامیابی کے بعد اثاثوں میں بڑا اضافہ

امریکی صدارتی الیکشن کے فاتح ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹس بڑھ کر 277 سے 295 ہوگئے اوراسی طرح ان کے اثاثوں میں بھی اچانک نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2021 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ نے فروری 2022 میں ٹروتھ سوشل کے نام سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا آغاز کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر سعودی عرب اور چین کا ردعمل آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں کامیاب ہوتے ہی سوشل میڈیا کمپنی ٹروتھ سوشل کی پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں 35 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں اس کی مالیت 9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کے ساتھ کمپنی کے اثاثوں میں ایک ارب ڈالر (یعنی تقریباً 2 کھرب، 77 ارب 83 کروڑ 74 لاکھ پاکستانی روپے) کا اضافہ ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی ملکیت والی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں اس اضافے کے بعد اس کے مستقبل پر خوش آئند اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ٹروتھ سوشل مسلسل نقصان کے باعث بند ہو سکتی ہےلیکن ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے کے بعد کمپنی کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اس کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *