عوام کے لیے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان

عوام کے لیے خوشخبری، بجلی سستی ہونے کا امکان

پاکستان میں بجلی کے مہنگے ٹیرف کی وجہ سے شہری عالمی سطح پر سب سے زیادہ قیمتوں کا سامنا کر رہے ہیں، جو سابقہ حکومتوں کے آئی پی پیز کے معاہدوں کا نتیجہ ہیں۔ تاہم، بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے حکومت کی آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت کی امید ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری آئی پی پیز کے ٹیرف میں ٹیکس کی کمی پر اتفاق کر لیا ہے۔ مجموعی طور پر 100 سے زائد پاور ہاؤسز کے ٹیرف کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے چند آئی پی پیز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ باقی آئی پی پیز کے ٹیرف میں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن فیس کے حوالے سے اہم خبر

ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آر نے بجلی بلوں میں بے جا ٹیکسز کی کمی کی تجاویز پیش کی ہیں، جن پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ خاص طور پر صنعتی اداروں کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

وزارت توانائی اور آئی پی پیز کے معاملات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات میں عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹاسک فورس نے بجلی کے شعبے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، بلکہ آئی پی پیز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

اویس لغاری نے امید ظاہر کی ہے کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کے ساتھ پیش رفت سامنے آئے گی، جس میں منافع جات کی کمی پر بات چیت شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *