وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ چند ہفتوں میں مثبت پیشرفت متوقع ہے اور عوام کو جلد اچھی خبر ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق محسن عزیز کی صدارت میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کا اجلاس ہوا، جہاں وفاقی وزیر توانائی نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز سے متعلق تمام معلومات پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں، اور عوام کو جلد خوشخبری ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس نے بجلی کے شعبے کا جائزہ مکمل کر لیا ہے اور آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا، بلکہ انہیں اعتماد میں لے کر اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
وزیر نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں آئی پی پیز کے ساتھ ترقی کی توقع ہے، اور منافع میں کمی پر بات چیت جاری ہے۔ اویس لغاری نے یہ بھی وضاحت کی کہ توانائی کے شعبے میں فوری طور پر بڑا ریلیف ممکن نہیں، مگر کوشش کی جا رہی ہے کہ بجلی کی قیمت کو مرحلہ وار کم کیا جائے۔