پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ تحریک انصاف والے بڑھکیں مارنے کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیساتھ تعاون کریں ۔
تفصیلات کے مطابق خرم دستگیر کا نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاریوں پر سپیکر نےایکشن لیا ہے ، تحریک انصاف کے جلسے میں انتہائی گھٹیا زبان استعمال کی گئی، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہونا افسوس ناک ہے، تحریک انصاف دور میں پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پشاور ہائیکورٹ؛ جج ہمایوں دلاور کی گرفتاری سے روک دیا گیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپیکرمعاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ، اس حوالے سے سپیکر نے 16 رکنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف بے بنیادمنشیات کیس بنایا گیا یہ کل کا تازہ زخم ہے ۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر اچھا کردار ادا کیا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں ایوان کے اندر بھی ہم محفوظنہیں تھے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایوان کو جلد رپورٹ پیش کی جائے گی، اسمبلی کو لعنت بھیجنے والے اب تقدس کی بات کر رہے ہیں، پارلیمان کے تقدس کو ہم نے مل کر قائم رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیساتھ ہوں یااپوزیشن کے جلد پتہ چل جائیگا:مولانا فضل الرحمٰن
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے سڑک پر آئیں گے تو پسپا کریں گے، قانون سازی سے متعلق سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ بات کریں گے، کابینہ سے ابھی تک مسودے کی منظوری نہیں ہوئی۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جیسے ہی نمبرزپورے ہو نگے تو معاملے کو کابینہ کے سامنے پیش کر دیا جائے گا۔