جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کھڑ ے ہیں یا اپوزیشن کے ساتھ جلد واضح ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران مولانا فضل الر حمٰن کا کہنا تھا کہ دو چار دنوں کی بات ہے سب کو پتہ چل جائے گا کہ میں کہاں کھڑا ہوں اور کس کے ساتھ کھڑا ہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پربیرسٹرعلی ظفرکاحکومت کیخلاف ردعمل سامنے آگیا
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی مجھ سے ایسا سوال کرے جس میں کوئی لاجک بھی ہو۔ ان کا دوران بات چیت مزید کہنا تھا کہ میرا اپنا ایک اصولی موقف ہے، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر تفصیلی بات چیت کر چکا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:شرپسند عناصر کو فورسز اور پولیس کی مشترکہ کاوشوں کے نتائج پسند نہیں: آئی جی خیبر پختونخوا