نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے موٹرویز سے متعلق اہم ہدایات جاری کر دیں۔
ترجمان کے مطابق مستقبل میں صرف ایم ٹیگ گاڑیوں کو موٹرویز پر داخلے کی اجازت ہو گی۔ عوامی سہولت کیلئے 15 اگست تک ایم ٹیگ کی سہولت مفت مہیا کی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اگست تک گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگوانے پرکوئی فیس نہیں لی جائے گی، ایم ٹیگ مسافروں کے وقت اور روپے کی بچت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ 16 اگست سے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دیا گیا ہے اور تمام موٹرویز پر چلنے والی گاڑیوں پر ایم ٹیگ مرحلہ وار لازمی قرار دیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شفاف ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے باعث عوام کا پیسہ عوام پرخرچ ہونا یقینی بنایا جائے گا۔