یوٹیوب نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا

یوٹیوب نے صارفین کیلئے دلچسپ فیچر متعارف کروادیا

مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے اپنے صارفین کیلئے طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دکھانے والا اے آئی فیچر متعارف کروادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچر Jump Ahead متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے تحت صارفین کو کسی ویڈیو کو پورا دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس پر کلک کرنے پر آپ ویڈیو کے بہترین حصے کو دیکھ سکیں گے۔یوٹیوب کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی Ask بٹن کی بھی آزمائش کی جا رہی ہے جس کے ذریعے پریمیئم صارفین کسی ویڈیو کے بارے میں مخصوص سوالات پوچھ سکیں گے یا متعلقہ مواد تلاش کر سکیں گے۔ویڈیو کے دلچسپ حصے کا تعین واچ ڈیٹا اور اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جائے گا۔ یوٹیوب کی جانب سے Jump Ahead نامی اے آئی ٹول پیش کردیا گیاجس کی بدولت صارفین طویل ویڈیو کا دلچسپ حصہ دیکھ سکیں گے۔ یہ دراصل ویڈیو کو آگے یا پیچھے کرنے کا فیچر ہے۔

جو اے آئی کی مدد سے صارف کو مطلوبہ ویڈیو کا وہ حصہ دکھائے گا جسے بہتر اور دلچسپ سمجھا جائے گا۔ فیچر کے تحت صارف بار بار Jump Ahead پر کلک کرنے پر ہر بار ویڈیو کے نئے دلچسپ حصے تک پہنچ جائیں گے۔ مذکورہ فیچر فوری طور پر صرف پریمیم صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے، یعنی یہ فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے ہی استعمال کر سکیں گے، اور اسے فوری طور پر صرف اینڈرائیڈ فون صارفین ہی استعمال کریں گے۔ میٹا اے آئی فیس بُک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے سرچ بار میں موجود ہے اور یہاں جا کر صارفین اس چیٹ بوٹ سے سوالات کر سکتے ہیں اور دنیا کی کسی بھی چیز کے بارے انفارمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اے آئی بوٹ لانچ کرنے کا مقصد یہ ہے کہ صارفین کو کسی سوال کا جواب دھونڈنے کے لئے کسی دوسری سوشل میڈیا ایپ پر نہ جانا پڑے اور ایک ہی جگہ پر تمام معاملات حل ہوجائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *