پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی) نے اپنے سوئفٹ ماڈلز کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کر دیا ۔ کمپنی نے بھیجے گئے خط میں اپنے مجاز ڈیلرز کو آگاہ کر دیا ہے ۔
کمپنی کا کہنا تھا مارکیٹ کے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ہم نے 1 مئی 2024سے سوزوکی سوئفٹ کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتو ں کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔کمپنی کے مطابق سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت میں تفریباّّ 85 ہزار روپے کم کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد نئی قیمت 43 لاکھ 36 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حق طاقت ہے، باطل کبھی طاقتور نہیں ہوسکتا، آرمی چیف
اس کے ساتھ ہی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی ویریئنٹ کی قیمت میں تفریباّّ 59 ہزار وپے کی کمی ہوئی ہےجس سے نئی قیمت 45 لاکھ 60 ہزار روپے پر آگئی ہے۔سوزوکی کمپنی کی مہنگی ترین گاڑی جی ایل ایکس وی ٹی کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔کمپنی مالکان نے ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں 710,000روپے کی بڑی کمی کر دی ۔جس کے بعد نئی قیمت اب 45 لاکھ اور 19 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سوزوکی نے اپنی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ لکی موٹر کارپوریشن کی جانب سے پاکستان میں ’’کیا کے اسٹونک ایکس پلس ‘‘کی قیمت میں 25 فیصد کمی کے اعلان کے چند روز بعد کیا تھا، گاڑی کی قیمت میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کے بعد آئی اے اسٹونک ایکس پلس اب 47 لاکھ 67 ہزار روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔