باکسر عامر خان کی باکسنگ اکیڈمی ایف سی اہلکاروں سے خالی کروالی گئی

باکسر عامر خان کی باکسنگ اکیڈمی ایف سی اہلکاروں سے خالی کروالی گئی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی وفاقی دارالحکومت میں موجود باکسنگ اکیڈمی کو ایف سی اہلکاروں سے خالی کروالیا گیا۔

آزاد ڈیجیٹل کے سینئر صحافی نوید صدیقی نے عامر خان باکسنگ اکیڈمی سے رپورٹ کیا ہے کہ عامر خان کی اپیل پر وزیرداخلہ نے ایکشن لیتے ہوئے باکسنگ اکیڈمی کو ایف سی اہلکاروں سے خالی کروا لیا گیا ہے۔ گزشتہ سال 9 مئی واقعات میں ملوث شرپسندوں کو روکنے کیلئے ایف سی اہلکاروں کو وفاقی دارالحکومت میں تعینات کیا گیا تھا اور 300سے زائد ایف سی اہلکار اور افسران ایک سال سے اکیڈمی میں رہائش پذیر تھے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باکسنگ رنگ بالکل تباہ حال ہے۔ جبکہ عامر خان کی تصاویر بھی سب پھٹ چکی ہیں۔ اسی طرح دیگر سامان جیسے Punching Bags وغیر بھی خراب ہوچکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عامر خان نے لاکھوں ڈالرز کی لاگت سے باکسنگ اکیڈمی میں سامان خرید کرحکومت پاکستان اور نوجوانوں کو تحفہ دیا تھا تاہم حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے نوجوان ایک بڑی سہولت سے محروم ہوچکے ہیں۔

اکیڈمی ایف سی اہلکاروں سے خالی کروانے پر عامر خان نے حکومت، پاک فوج اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ ایک ماہ بعد ہم اپنی اکیڈمی اور جم دوبارہ کھولیں گے اور باکسنگ کے شوقین نوجوان ایک بار پھر اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ عامر خان نے 2016 میں پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں باکسنگ اکیڈمی کا افتتاح کیا تھا جو 2022 تک فعال رہی تھی۔ عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی بند ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میری ایک لاکھ ڈالرز کی رقم ضائع ہوگئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *