اومان میں تعینات پاکستانی سفیر عمران علی نےکہا ہے کہ اومان کے عوام آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے محبت کرتے ہیں ۔
ایک انٹرویو میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر 7 مئی 2023 کو جب اومان کے دورے پر تشریف لائے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔ اعلی سطحی اجلاس میں انہیں بہترین طریقے سے ویلیکم کیا گیا ، اومانی چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف یہ جانتے تھے کہ جنرل عاصم منیر حافظ قرآن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہیں ہر میٹنگ میں بطور حافظ قرآن ملٹری چیف آف پاکستان کے طور پر ویلیکم کیا گیا ۔ اومانی عوام نےبھی آرمی چیف کو تہہ دل سے خوش آمدید کہا ، حافظ قرآن ہونے کی وجہ سے عوام ان سے سے محبت کرتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ جنرل عاصم منیر کے دورہ پر انہیں بہترین طریقے اور شاندار طریقے سے ویلیکم کیا گیا تھا ، میں آپ کو بتاتا چلوںکے جب جی ٹوئنٹی میٹنگ سری نگر بھارت میں ہو رہی تھی تب میں نے اس حوالے سے ڈی مارش کیا تھا اورایشو کو اپنے اعلی حکام کے ساتھ شیئر کیا تھا ، بہت سارے ممالک نے اجلاس میں شرکت کرنے کا ارادہ کر لیا تھا ، عمان ان پانچ ممالک میں سے ایک ایسا ملک تھا جس نے جی 20 اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی اور حالانکہ وہ بھی سری نگر میٹنگ میں جانے کا ارادہ کر رہا تھا۔ آرمی چیف کے دورہ کے دوران سری نگر میٹنگ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی تھی ۔
انہوں نے آئی ایس ایف سی کے حوالے سے کہا کہ میری اس حوالے سے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی تب تک اس کا قیام عمل میں نہیں آیا تھا بعد ازا ں پر اس پر ورک ہوا اس کی تشکیل عمل میں آئی ۔ کیونکہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کسی ایک ایسے پلیٹ فارم کی ضرورت تھی تاکہ انویسٹرز کو یہ یقین دہانی ملے ان کا پیسہ ڈوبے گا نہیں کیونکہ ریکوڈک منصوبے کو لے کر کافی منفی باتیں پھیلیں تھیں جس کے بعد سرمایہ کار سرمایہ کاری سے ہچکچا رہے تھے اسی کے باعث آئی ایس ایف سی کی تشکیل عمل میں لائی گئی تھی ۔
اومان میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ برٹش آرمی چیف نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کی آرمی ایک پروفیشنل آرمی ہے لیکن کسی نے اس پر بات نہیں کی ہمیں چاہیے تھا کہ ہم ہر چیز کو پھیلاتے ہیں ہم اس کو بھی سرکولیٹ کرتے تاکہ اس سے ہمارا سینا چوڑا ہو جائے۔