لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،احسن اقبال کا بڑا بیان

لیگی رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت ،احسن اقبال کا بڑا بیان

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ کیا وفاداریاں بدل کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والےعوام کی نمائندگی کرسکیں گے؟۔

جوپاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کا دم بھرنے والے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں چلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے پی پی 54 ظفروال میں ا لیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے تحصیل پی پی 54 سے حلقہ کے افراد نے کامیاب کرکے امن، تعلیم اور ترقی کے منشور کو کامیاب کیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ نارووال کے عوام نے گزشتہ 6 الیکشن میں مجھے کامیاب کیا،ان کے احسانات کو میں کبھی نہیں بھولوں گا اور نارووال کے عوام کے لئے مجھ سے جو بھی ہو سکا ضرور کروں گا ۔ اور ان کے لئے اپنی وفاداریاں نبھاؤں گا۔ یہی پیغام 8 فروری 2024ء کو ظفروال کے عوام کے سامنے پیش کیا۔

اس دھرتی کے عوام گزشتہ ستر سال سے ان پیشہ ورانہ افراد کے غلام بنے ہوئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان سیا ست دانوں نے ماسوائے اپنی سیاست چمکانے کے کوئی کام نہیں کیا، میں پی ٹی آئی کے نظریاتی ووٹر کو مخاطب کرنا چاہتا ہوں کیا آپ کی سیاست کا محور ایسے سیا ست دان ہیں جو 7 بار اپنی وفاداریاں تبدیل کر چکے ہوں۔ وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہیں ملی تو واپس پی ٹی آئی میں چھلانگ مار کر چلے گئے ہیں اور مختلف پارٹیوں میں دھکے کھاتے پھر رہے ہیں ۔ ان کا آج کئی بھی ٹھکانہ نہیں ، مارے مارے پھر رہے ہیں ، (آج) 21 اپریل کو تحصیل ظفروال کے عوام احمد اقبال کی صورت میں امن، تعلیم اورترقی کے منشور کو کامیاب کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *