ایران سے آنیوالے سیلابی ریلے نے تباہی مچانا شروع کر دی

ایران سے آنیوالے سیلابی ریلے نے تباہی مچانا شروع کر دی

چن میں ایران سے آنیوالے سیلابی ریلے نے تباہی مچانا شروع کر دی، متعدد مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق ایران سے آنے والے سیلابی ریلے نے بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں تباہی مچادی۔ پاکستان کے امیگریشن دفاتر بھی زیر آب آگئے اور مواصلاتی نظام بُری طرح متاثر ہوگیا۔چمن کے گلی محلوں میں سیلابی پانی سے تباہی پھیل گئی اور کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ مستونگ اورگردونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔بیشتر دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا جبکہ متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور ریسکیو جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔گوادر میں تین روز بعد بھی گھروں اور تعلیمی ادروں سے پانی نہیں نکالا جاسکا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *