وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کی بحالی سے متعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے۔ پاکستان کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سپورٹ مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت سے متعلق بال ہمارے کورٹ میں ہے اور اب اس کو ڈیلیور کرنا پڑے گا۔ پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے جس کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان میں سرمایہ کاری سے ملک کی معیشت ، روزگار کے موقع بڑھیں گے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا ، جس ملک میں بھی بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آتی ہے اس ملک کو کوئی ترقی کرنے سے نہیں روک سکتا۔ جب معیشت کی گروتھ بڑھے گی تو ملک ترقی کرے گا۔ ملک کو معاشی مسائل سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہو گا ، ملک کی ترقی ہونے سے ہمارے مسائل حل ہوں گے ۔ اورعام عوام کے مسائل حل ہوں گے۔
ملک کی معیشت کو بحران سے نکالنے کے لئے ہم سب کو مل جل کر چلنا ہوگا اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ٹیکس نظام میں بہتری سے محصولات میں اضافہ کرنا ہے۔ ٹیکس نظام میں لیکج اور خسارے کو کنٹرول کرنا ہو گا ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بحالی سے متعلق ہماری سمت بالکل واضح ہے اور جن اداروں کی نجکاری کرنی ہے اس پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستان کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سپورٹ مل رہی ہے۔ معاشی تعلقات کی بحالی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔