سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ یکارڈ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 290.87 ریال رہے جبکہ 22 قیراط کے نرخ 267.02 ریال ریکارڈ کیے گئے اور 21 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 254.51 ریال رہی۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 9045.98 ریال جبکہ ایک تولہ سونا 3392.62 ریال اور ایک کلو سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 868 ریال رہی۔
اماراتی مارکیٹ میں سونے کا ریٹ :
دوسری جانب گزشتہ روز 12 اپریل بروز جمعہ کو اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی۔
24 قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔
قبل ازیں جمعرات 11اپریل کو بھی اماراتی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں ایک ہفتے میں مختلف قیراط کے گولڈ نرخوں میں 9 سے 11 درہم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سونے کی فی گرام قیمت 16.75 درہم تک پہنچ گئی۔
24قیراط سونے کی فی گرام قیمت 11.5 درہم اضافے سے 282 درہم تک پہنچ گئی، 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 10.75 درہم اضافے سے 261.25 درہم ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 10.25 درہم کے اضافے سے 252.75 درہم اور 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 9 درہم اضافے سے 216.75 درہم تک پہنچ گئے۔