پاکستان میں بیرون ملک سے لائے گئے موبائل فونز کی رجسٹریشن ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے کی جاتی ہے۔
پی ٹی اے کا یہ نظام غیر قانونی موبائل ڈیوائسز کی شناخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور قانونی ڈیوائسز کو خودکار طور پر رجسٹر کرتا ہے جبکہ غیر قانونی ڈیوائسز کو بلاک کر دیتا ہے۔ اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی ادائیگی لازمی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ موبائل فون کی رجسٹریشن کے دوران تمام تکنیکی ضروریات پوری کی گئی ہیں۔ اس سے قانونی ڈیوائسز کا استعمال فروغ پاتا ہے اور موبائل نیٹ ورک کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے۔
اس کے علاوہ نیٹ ورک وسائل کا تحفظ اور انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی حفاظت بھی یقینی بنائی جاتی ہے۔ اگر آپ اپنے موبائل فون پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز کی معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ایف بی آر کی آفیشل ویب سائٹ (https://www.fbr.gov.pk/mobile-devices/51149/131261) پر جا سکتے ہیں۔
یہاں “Mobile Device Duty Information” کا آپشن منتخب کریں اور اپنے موبائل ڈیوائس کا IMEI نمبر درج کریں۔ اس کے بعدSearchبٹن پر کلک کریں تاکہ متعلقہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔
اس کے علاوہ ایف بی آر کی جاری کردہ ٹیبل کے ذریعے بھی آپ موبائل فونز پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیز کا حساب لگا سکتے ہیں۔
یہ پورا نظام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ صرف منظور شدہ اور قانونی موبائل ڈیوائسز ہی پاکستان کے موبائل نیٹ ورک پر فعال ہوں۔