لاہور، سرکاری اسکولوں کو فی اسکول پچیس پچیس لاکھ روپے فنڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ فنڈز اسکول مینجمنٹ کونسل کی منظوری سے ہی خرچ کئے جا سکیں گے، ان سے سائنس لیب اپ گریڈیشن، رنگ و روغن، نئے کمروں کی تعمیر کی جا سکے گی۔
یہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے پیپرا رولز میں بھی اسکولوں کو رعایت دی گئی ہے، اس سے پہلے اسکول کونسل کو صرف دو لاکھ خرچ کرنے کی اجازت حاصل تھی۔
نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ فنڈز خرچ کرنے کیلئے اسکول سربراہوں کو بھاری ٹیکس بھی دینا پڑتا تھا۔ یہ پچیس لاکھ نان سیلری بجٹ سے الگ دیے جائیں گے، یہ فنڈ اسکولوں کو صرف ایک بار ہی ملے گا۔