ملک ریاض کے جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے : وزیردفاع

ملک ریاض  کے جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے : وزیردفاع

وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا کو ملک ریاض کے جرائم میں برابر کا شریک قرار دے دیا ۔ 

پریس کانفرنس میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک ریاض صاحب کے جرائم میں میڈیا برابر کا شریک ہے ، یہاں سیاست دان، صحافی اور اور چینلز کے ماک خریدے جائیں وہاں جمہوریت کا کیا مستقبل ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ادارے حرکت میں نہ آئیں تو اللہ کی پکڑ آ جاتی ہے، میں جب بات کرتا ہوں تو میری بات کو روکنے کیلیے میڈیا پر دولت کی دیوار کھڑی کی جاتی ہے ، اب حکومت ملک ریاض پر ہاتھ ڈالے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک ریاض کو پاکستان لایا جائے گا اور ان پر تمام مقدمات چلائے جائیں گے : خواجہ آصف

لیگی رہنما خواجہ آصف نے میڈیا کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا  کہ میڈیا جن کے احتساب کا نام لینے کی جرات نہیں کر سکتا ان کا احتساب ہو گا ، ریاست نے بالاخر تین دہائیوں کی چھوٹ کے بعد ان کے گریبان پر ہاتھ ڈال لیا ہے، اب سب کا احتساب ہو گا ، اگر یہ باہر کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو ریاست لوگوں کو انتباہ کر سکتی ہے کہ انکے کاروبار میں پیسہ نہ لگائیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *